بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر ڈالا۔۔

نئی دہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا ٹی ٹونٹی میچز میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر ڈالا۔انہوں نے یہ سنگ میل جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے دوران حاصل کیا جس میں بھارتی کپتان نے ایک مرتبہ پھر ہدف کے تعاقب میں مثالی بلے بازی کرتے ہوئے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کوہلی کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جو ان کے کیریئر کا گیارواں ایوارڈ ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی کپتان نے محدود طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ویرات کوہلی کو ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد پیش کی گئی۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی کوہلی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں موجودہ دور کا عظیم کھلاڑی کہا۔

Source: DawnNews

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)